• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 5764

    عنوان:

    ہمیں غیر مسلموں سے اخلاق، معاملات اور تعلقات میں کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟

    سوال:

    ہمیں غیر مسلموں سے اخلاق، معاملات اور تعلقات میں کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 5764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 539=581/ ل

     

    مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ رواداری،ہمدردی، خیرخواہی، عدل و انصاف اور احسان و سلوک سب کچھ کرنا جائز ہے، بلکہ ان کواس کی تعلیم بھی دی گئی ہے البتہ ان کے ساتھ ایسی گہری دوستی اورخلط ملط جس سے اسلام کے امتیازی نشانات گڈمڈ ہوجائیں جائز نہیں، ایسا قلبی تعلق اورخلط ملط صرف مومنین کے ساتھ ہونا چاہیے۔(معارف القرآن مخلصاً:۳/۱۶۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند