معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 610799
مسجد میں مورٹین جلانا
سوال : حضرت جی ، کیا مسجد میں موسکیٹو کوئل جلا سکتے ہیں ؟ اس کی مہک خوشبودار ہوتی ہے یا بادبودار ؟
جواب نمبر: 61079921-Apr-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 676-441/D-Mulhaqa=09/1443
مسجد میں مورٹین جلانے كی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میری ماں مجھ سے واقعی محبت کرتی ہے یا نہیں۔لیکن میں ایسا کیوں سوچتاہوں کہ میری ماں مجھ سے محبت نہیں کرتی ہے۔ میں اپنی ماں کے تمام حکم کو بجالاتا ہوں اور میں ان کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہوں اور نہ ہی اپنی آواز اونچی رکھتا ہوں اور نہ ہی ان کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہوں۔ اس کے باوجود بھی وہ میرا اور میری بیوی اور بچوں کا کوئی خیال نہیں رکھتی ہیں۔ وہ صرف اپنی لڑکی اور داماد سے محبت کرتی ہیں۔ چونکہ مجھے مالی تکلیف ہے اور میری ماں ان مسائل کی جانبتوجہ نہیں دیتی ہے وہ صرف میری بہن اور اس کے شوہر کی مدد کرنے میں خوش ہے، اگرچہ وہ لوگ مالی اعتبار سے مضبوط ہیں۔ میرے لیے بھی پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے اور میری بیوی کو صرف پیار اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ان تمام چیزوں کی وجہ سے میرے اورمیری بیوی کے درمیان بہت زیادہ لڑائی ہوتی ہے۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ سب جو میرے ساتھ ہورہاہے اچھا ہے یا برا، اور کیا میں اپنی ماں کو چھوڑکر اکیلا رہ سکتا ہوں۔ برائے مہربانی جلد جواب سے نوازیں۔
1227 مناظرہم سعودی حضرات کو دیکھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو ملتے وقت چومتے ہیں، کیا یہ شرعی حکم ہے؟ اگر شرعی حکم ہے تو انڈیا میں مسلمان ایسا کیوں نہیں کرتے؟ براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔
1396 مناظرالحمد للہ میری بیوی نے شادی سے تقریباًچار سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔ انڈین سوسائٹی کے نمونہ کے طور آ پ جانتے ہیں کہ ساس اوربہو کے درمیان چھوٹے چھوٹے معاملہ پر جھگڑا ہوتا رہتاہے۔اس طرح کے ایک واقعہ کے درمیان میری ماں نے میری بیوی کو کافر کہا اور ان کا بیان کچھ اس طرح تھا ?توتو کافر تھی کافر ہی رہے گی?۔ میں یہاں یہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ یہ جھگڑا کسی مذہبی معاملہ کے بارے میں نہیں تھا بلکہ عام گھریلو معاملہ کے بارے میں تھا۔ برائے کرم رہنمائی فرماویں کہ کیا میری ماں نے کسی غلطی کا ارتکاب کیا ہے؟ اگر ہاں، تو اس کی غلطی کا کفارہ کیا ہے؟ (۲)میں ایک الگ شہر میں رہتاہوں۔ حتی کہ شادی سے پہلے بھی میں اپنے وطن سال میں پانچ چھ مرتبہ جاتا تھا۔ لیکن شادی کے بعد میری ماں سوچتی ہیں کہ میں گھریلو ذمہ داریوں کے بارے میں بہت زیادہ بدل گیا ہوں اوروہ سوچتی ہیں کہ میں فیملی سے متعلق کسی بھی معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہوں۔ جو کہ حقیقت میں درست نہیں ہے۔ اوروہ ہمیشہ میری بیوی کو اس کے لیے الزام دیتی ہیں۔ حتی کہ میں جانتا ہوں کہ میری بیوی نے کبھی بھی میرے گھر کے بارے میں ایک لفظ بھی غلط نہیں کہا ہے لیکن میری ماں پھر بھی یقین رکھتی ہیں کہ میری بیوی مجرم ہے۔ .....
1457 مناظرمیرا ایک دوست ہے ہماری دوستی کافی اچھی تھی ایک دوسرے کی فیملی کا آنا جانا تھا ۔ایک دم گھر جیسا معاملہ تھا سکھ دکھ کے ساتھی ۔ ہمراز ان کی ایک بہن کا کوئی روحانی علاج چل رہا تھا میں بھی اس میں شامل تھا اور علاج سے فائدہ بھی تھا، پر اچانک ایک دن ماحول بدل گیا اور کسی موٴکل کے کہنے پر ان لوگوں نے میرے اوپر تہمت لگادی اور سارے رشتے اچانک ختم کردئے۔یہاں تک کہ نہ میری کوئی بات سنی نہ مجھ سے کوئی بات کی۔ کچھ دن بعد میری سچائی میرے دوست کو معلوم ہوئی، اب میری اور اس کی دوستی تو قائم ہے پر فیملی ابھی بھی ناراض ہے۔ مجھے بہت زیادہ تکلیف ہے کہ جس عورت کو میں نے ماں سمجھا ہو اس نے مجھ پر تہمت لگادی ہے اور مجھ سے ناراض ہے۔ کسی پر تہمت لگانے کا کیا فتوی ہے؟ کوئی ایسا حل بتائیں تاکہ اس کی نارضگی دور ہو اور مجھے سکون مل جائے۔
2925 مناظر