• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 603571

    عنوان:

    دادی کے کہنے پر چاچی کے ساتھ چاول میں دوا ملانا کیسا ہے ؟

    سوال:

    میری دادی نے مُجھے چاول میں دوا ملانے میں چاچی کا ہاتھ بٹانے کو کہا۔ میں نے کچھ دیر ہاتھ بٹایا مگر میرے نوجوان ہونے کی وجہ سے میں شیطان کے وساوس میں آگیا۔ پھر میں نے کہدیا کہ میں نہیں کرتا۔ میری دادی ناراض ہو کر کہنے لگی کہ میں سست ہوں۔ کیا وسوسوں میں آتے ہوئے بھی غیر محرم عورت کے ساتھ کام کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 603571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:628-419/sd=7/1442

     کسی غیر محرم عورت کے ساتھ کام کرنا اور اختلاط رکھنا ناجائز ہے، صورت مسئولہ میں آپ نے اچھا کیا کہ غیر محرم چاچی کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کردی،آپ ا س میں دادی کی ناراضگی کی پرواہ نہ کریں، اسلام میں نامحرم سے پردہ کرنا ضروری ہے، ہاں شرعی حدود کاپابند رہ کر گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانا چاہیے، ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ جب گھر تشریف لاتے تھے، تو گھر کے کاموں بھی حصہ لیتے تھے، حدیث میں صراحتا اس کا ذکر آیا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند