معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 6657
کیا جو شخص اندر داخل ہو وہ سلام کرتا ہے دوسرا جو پہلے ہی سے اندرموجود ہے وہ نہیں کرسکتا؟ (۲) کیا کھاتے وقت سلام کا جواب دینا چاہیے؟ مجھے سلام کا جواب دینے کی عادت ہے۔ کیااگر آپ کھانا کھارہے ہوں اورکوئی سلام کرے اور آپ جوا ب دے دیں تو کیا اس سے کچھ گناہ ملتا ہے؟

جواب نمبر: 6657
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1161=1175/ د
(۱) مستحب یہ ہے کہ داخل ہونے والا سلام کرکے داخل ہو، لیکن جو پہلے سے موجود ہے، اس نے اگر ابتدا بالسلام کردیا تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲) سلام کا جواب دینا کھانے میں مشغول شخص پر واجب نہیں ہے۔ جواب دینے میں بھی مضائقہ نہیں ہے کوئی گناہ نہ ہوگا۔ البتہ سلام کرنے والے کو خیال کرنا چاہیے کہ کوئی شخص کھانا کھانے میں مشغول ہے اور اس کے سلام کرنے سے اس کو تشویش لاحق ہونے کا اندیشہ ہے یا منھ میں لقمہ ہے اس کے اٹکنے کا خطرہ ہے، تو سلام کرنے میں توقف کرے۔ اسی وجہ سے فقہاء نے کھانے میں مشغول شخص کو سلام کرنے کو مکروہ لکھاہے، لیکن اکر لقمہ اٹکنے یا تشویش میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو تو سلام کرسکتا ہے، اور اس وقت اس پر جواب دینا واجب نہ ہوگا، دیدے گا تو بہتر ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند