• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 165604

    عنوان: بیت الخلاء کی سیٹ کا رخ کیا رکھاجائے؟

    سوال: میرے گھر ڈبلیو سی شرقاََ غرباََ ہے جب انسان رفع حاجت کے لئے بیٹھ جاتا ہے تو پیٹھ مغرب کی طرف اور منہ مشرق کی طرف ہوجاتی ہے لیکن ڈبلیوسی کے ساتھ ایک دیوار بالکل منسلک ہے اس طرح کی صورتحال کیا یہ درست ہے کہ اس ڈبلیو سی کو استعمال کیا جائے تاکہ قبلہ کی عزت برقرار رہے ؟ شکریہ

    جواب نمبر: 165604

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:64-67/N=2/1440

    اگر آپ کے گھر میں بیت الخلاء کی سیٹ اس طرح رکھی گئی ہے کہ قضائے حاجت کے وقت آدمی کا چہرہ یا پٹھ قبلہ کی طرف ہوتی ہے، یعنی: جس ڈگری پر قبلہ ہے اور بستی کی قدیم مساجد بنی ہوئی ہیں، بیت الخلاء کی سیٹ اس سے دائیں یا بائیں کسی جانب کم از کم ۴۵/ ڈگری کے اندر ہے تو سیٹ کا رخ درست کرایا جائے، ایسی صورت میں بیت الخلاء سے کسی دیوار کا متصل ہونا بھی کافی نہیں ہے؛ بلکہ سیٹ کا رخ درست کرانا ہی ضروری ہے۔

    کرہ تحریماً استقبال قبلة واستدبارھا لأجل بول أو غائط …ولو في بنیان لإطلاق النھي (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة۔ باب الأنجاس، ۱: ۵۵۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ:”استقبال قبلة“:أي: جھتھا کما في الصلاة فیما یظھر(رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند