• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 39909

    عنوان: كسی كو تنگ كرنے كے بعد كیا صرف اللہ سے معاف كرانا كافی ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص کسی لڑکی کو چڑھاتا/تنگ کرتا ہے تو پھر صرف اللہ سے معافی مانگنے سے گناہ معاف ہو جائے گا یا اس لڑکی سے بھی معافی مانگنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 39909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1461-1135/B=7/1433 کسی کا دل دکھانا یہ حقوق العباد سے تعلق رکھتا ہے، لہٰذا پہلے پسِ پردہ اس لڑکی سے معافی مانگے اس عہد کے ساتھ کہ میں آج سے کبھی تمیں تنگ نہیں کروں گا۔ جب وہ لڑکی معاف کردے اس کے بعد پھر اللہ سے معافی مانگے، پھر اللہ تعالی معاف کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند