معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 159703
جواب نمبر: 15970301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:794-971/D=9/1439
پانی داہنے ہاتھ سے پینا مسنون ہے خواہ کھانے کے دوران ہو یا الگ،اگر کھانے کے دوران ہاتھ میں سالن وغیرہ لگ جائے تو بھی داہنے ہاتھ ہی سے پانی پئیں، البتہ بائیں ہاتھ سے مدد لے لیں یہ سنت کے خلاف نہ ہوگا۔ عن عمر أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: إذا أکل أحدکم فلیأکل بیمینہ وإذا شربَ فلیشرب بیمینہ فإن الشیطان یأکل بشمالہ ویشرب بشمالہ (مسلم)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
خدا
حافظ/اللہ حافظ کا کیا معنی ہے؟ کچھ لوگ جب مجلس سے جاتے ہیں تو خدا حافظ کہتے ہیں
کیا ایسا کہنا جائز ہے؟
کیا جو شخص اندر داخل ہو وہ سلام کرتا ہے دوسرا جو پہلے ہی سے اندرموجود ہے وہ نہیں کرسکتا؟ (۲) کیا کھاتے وقت سلام کا جواب دینا چاہیے؟ مجھے سلام کا جواب دینے کی عادت ہے۔ کیااگر آپ کھانا کھارہے ہوں اورکوئی سلام کرے اور آپ جوا ب دے دیں تو کیا اس سے کچھ گناہ ملتا ہے؟
3735 مناظرساس سسر كے ساتھ رہ كر زندگی كیسے گذاریں؟
3558 مناظرکیا کسی دہریہ انسان سے دوستی ٹھیک ہے یا غلط؟ اور اگر دوستی رکھنی ہو تو کس حد تک دوستی رکھنی چاہیے؟ وہ میرے ساتھ کھاتا پیتا بھی ہے، اورمیرے بچپن کا دوست ہے۔
2623 مناظراستاد کے احترام میں طلباء کا کلاس روم میں کھڑے ہونا
10307 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں میرے شوہر بہت اچھے اور شریف ہیں۔میری شادی کے بعد میری سسرال والے مجھ سے بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور میرے شوہر یہ دیکھ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ اللہ پر چھوڑ دو اور عفو و درگزر سے کام لو۔ اسلام کے لحاظ سے ایک مسلم شوہر کے سامنے اگر اس کے گھر والے اس کی بیوی کی بے عزتی کریں او راس پر تہمت لگا ئیں تو شوہر کا کیا فرض ہے آیا کہ بڑے لوگوں کے سامنے چپ ہوجائے یا بیوی کو اپنی عزت سمجھ کر سب کا مقابلہ کرے۔ میرے شوہر زندگی کے ہر معاملہ کو اسی طرح ہی لیتے ہیں جس کی وجہ سے زندگی عذاب ہوگئی ہے، کیو ں کہ میری سسرال والے اتنے بدتمیز ہیں میں آ پ کو بتا نہیں سکتی۔ میرے تین بچے ہیں اسلام کی رو سے والدین کا فرض یہ ہے کہ اولاد ان کی خدمت کرے ان کے لیے دعائیں کرے ان کی صحت کا خیال رکھے یا اپنے والدین کے کہنے میں آکر بیوی اور بچوں کا خیال رکھنا یا ان کی کفالت بھی چھوڑ دے۔ ایک اچھا بیٹا بننے کے بعد ایک آدمی کے اوپر بیوی بچوں کی جو ذمہ داری اللہ کی طرف سے دی گئی ہے اس کو اچھی طرح پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟ اپنی بیوی بچوں کی اچھی کفالت کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے؟ اللہ نے ہم کو جو زندگی دی ہے اس میں کچھ باتیں ایسی ہیں جس میں ہم درگزر کرتے ہیں لیکن ہر بات میں خاموش رہنا اور اپنی کسی بھی بات کی صفائی نہ دینا کیا صحیح ہے چاہے کوئی ہمیں کتنا بھی عزت کرے یا نقصان پہنچائے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ اللہ نے ہمیں زبان بھی دی ہے آنکھیں بھی او رعقل بھی تو ان کا استعمال نہ کرنا او ربلا وجہ خاموش رہنا یہ غلط ہے یا صحیح اور اپنے شوہر کی اس عادت کی وجہ سے میری زندگی ایک عذاب بن چکی ہے۔ برائے مہربانی جواب جلدی دیجئے گا۔
3705 مناظرغیر مسلم کو سلام کرنا
4374 مناظر