• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 36311

    عنوان: ہاتھ دھونا کا ادب

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ ہاتھ دھونے کے بعد تولیہ سے ہاتھ سکھانا چا ہیکہ نہیں ؟ مزید یہ کہ میں نے بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ ہاتھ دھونے کے بعدوہ ہاتھوں کو چھڑکتے ہیں۔ بچپن میں مجھے امی نے سختی سے منع کیا تھا کہ ہاتھ دھو کر چھڑکنے سے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 237=141-2/1433 کھانا کھانے کے لیے جب ہاتھ دھوئیں تو اسے تولیہ رومال میں نہ پوچھیں البتہ وضو غسل کے بعد پوچھ سکتے ہیں، دھوکر ہاتھ چھڑکنا بدتہذیبی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند