• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 19537

    عنوان:

    (۱)حضرت صفیہ، حضرت زینب رضی اللہ عنہما اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے نکاح کے بارے میں تفصیل سے بتائیں؟ (۲)تراویح میں ہم لوگ جو امام صاحب کو نذرانہ دیتے ہیں جائز ہے یا ناجائز ہے؟ (۳)آج کل میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ملاقات کے وقت سلام کرتے ہیں لیکن جب ایک دوسرے سے رخصت ہوتے ہیں تو اللہ حافظ یا خدا حافظ کہتے ہیں، اور میں نے ایک حدیث پڑھی ہے کہ یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے اور ترمذی شریف کی حدیث ہے اس حدیث کا آخری ٹکڑا ہے کہ (یعنی جس طرح ملاقات کے وقت سلام کرنا سنت ہے ایسی ہی رخصت ہوتے وقت بھی سلام کرنا سنت ہے)۔ اس مسئلہ پر غور کریں اور بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 295=247-3/1431

    (۱) اس کے لیے آپ حضرت مولانا محمد یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی کتاب ?حیاة الصحابہ? کا مطالعہ کریں۔

    (۲) رمضان میں ختم تراویح پر امام صاحب کو نذرانہ دینا جائز نہیں، حدیث میں آتا ہے: ?اقروٴوا القرآن ولا تأکلوا بہ? (الحدیث)

    (۳) آپ کی بات درست ہے، ترمذی شریف کی روایت بھی ہے: (۲-۱۰۰) اور فقہاء نے بھی اسی کے مطابق مسئلہ لکھا ہے کہ ملاقات ورخصت دونوں کے وقت السلام علیکم کہنا چاہیے، لہٰذا ?اللہ حافظ یا خدا حافظ? کہنے کے بجائے اسلامی اصول وشریعت کے مطابق سلام کرنا چاہیے: ?ویسلم علی القوم حین یدخل علیہم وحین یفارقہم فمن فعل ذلک شارکہم في کل خیر عملوہ بعدہ (شامي: ۹/۵۹۲، کتاب الحظر والاباحة، ط: زکریا دیوبند) صرف اللہ حافظ یا خدا حافظ کہنا خلافِ سنت ہے اور اسک ی عادت بنالینا، بدعت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند