• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 748

    عنوان:

    کیا ہم غیر مسلمین کو سلام کرسکتے ہیں ؟ یا اگر وہ سلام کریں تو کیا ان کو جواب دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم غیر مسلمین کو سلام کرسکتے ہیں ؟

    یا اگر وہ سلام کریں تو کیا ان کو جواب دے سکتے ہیں؟

    شکریہ!

    والسلام

    جواب نمبر: 748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 575/ب=25/ب)

     

    عام طور غیرمسلمین پر مسلمانوں کو سلام نہ کرنا چاہئے یعنی مسلمان کو پہل نہ کرنی چاہیے لیکن اگر کوئی غیر مسلم افسر ہے اونچے عہدہ کا ہے وہ سلام نہ کرنے پر برا مانے اور آئندہ ہمارے کام میں رکاوٹ پیدا کرے اس اندیشے کی وجہ سے اس کو سلام میں پہل کرسکتے ہیں اس السلام علیکم کے بجائے السلام علی من اتبع الہدی کہے اور جب غیر مسلم سلام کریں تو ہمیں صرف وعلیکم کے ساتھ جواب دینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند