• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 69872

    عنوان: پانچ سال بڑا بھائی بغیر کسی وجہ اور قصور کے مجھ پر ہاتھ اٹھائے تو میں کیا کروں؟

    سوال: اگر مجھ سے پانچ سال بڑا بھائی بغیر کسی وجہ اور قصور کے مجھ سے لڑے جھگڑے اور ہاتھ اٹھائے تو میں کیا کروں؟ کیا میں اس کے ہاتھ کا جواب دوں؟

    جواب نمبر: 69872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1063-1026/Sd=1/1438 آپ کا بڑا بھائی بغیر کسی وجہہ کے آپ سے کیوں لڑتا جھگڑتا ہے اور آپ پر کیوں ہاتھ اٹھاتا ہے ؟ اُس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ، یہ ظلم ہے ، جس کی احادیث میں سخت وعید آئی ہے ، تاہم اگر وہ کبھی لڑائی کرے اور آپ پر ہاتھ اٹھائے ، توآپ کی طرف سے حسن اخلاق اور صبر ہی کا معاملہ رہنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند