معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 46280
جواب نمبر: 46280
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1314-905/L=11/1434-U والد کا یہ حکم کرنا کہ فلاں اولاد سے رشتہ نہ رکھنا، یہ جہالت کی بات ہے تاہم اگر ایسی صورت پیش آجائے کہ کسی بھائی یا بہن سے بات کرنے کی صورت میں والد سے قطع تعلق کی نوبت آجائے تو اس میں والد کی ہی اطاعت کرنی چاہیے، البتہ اگر وہ رستے میں ملے تو کم ازکم اس سے سلام کرلینا چاہیے تاکہ قطع تعلق کی نوبت نہ آئے، اور والد کو یہ سمجھانا چاہیے کہ قطع تعلق شریعت میں جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند