• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 171615

    عنوان: بار بار مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

    سوال: ایک آدمی مجہے روزانہ ملتا ہے، وہ جب بہی ملتا ہے سلام کرتا ہے اور مصافحہ کرتا ہے تو میں نے اس سے کہاں کہ بار بار سلام کرنا تو سنت ہے لیکن بار بار مصافحہ کرنا بدعت ہے تو میری یہ بات کہاں تک صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 171615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1197-1052/H=11/1440

    اگرچہ بار بار مصافحہ کرلینا فی نفسہتو بدعت نہیں تاہم ضروری سمجھنا بدعت ہے اگر بار بار مصافحہ کرنے میں سامنے والے شخص کا حرج ہو یا اس کے لئے تکلیف کا موجب ہو تو ایسی صورت میں ایک دن میں ایک مرتبہ کرلینا کافی ہے اور تکلیف ہونے کی صورت میں اس سے بھی احتیاط چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند