عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 607203
کسی جانور کے لیے قربانی کی نیت کرنے سے قربانی کرنا واجب نہ ہوگا
کیا فرماتے ہیں علماء شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کے گھر میں ایک بکری تھی ،اس نے نیت کی کہ میں اس بکری کو قربانی کروں گا ، تو اب محض اس نیت کی وجہ سے اس پر ، اس بکری کی قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں؟؟ بینو ا توجروا
جواب نمبر: 60720315-Nov-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:63-46/D-Mulhaqa=4/1443
صورت مسئولہ میں محض قربانی کی نیت کرنے کی وجہ سے زید پر قربانی واجب نہیں ہوگی خواہ زید غنی ہو یاغریب ۔
ولو ملک انسان شاة فنوی ان یضحی بہا او اشتری ولم ینو الاضحیة وقت الشراء ثم نوی بعد ذالک ان یضحی لا یجب علیہ سواء کان غنیاً او فقیرا (الفتاوی الہندیة: ۲۹۱/۵، کتاب الاضحیة، دار الفکر، بیروت )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہم پانچ بھائی اور ایک بہن ہیں۔ ہمارے والدین نے گھریلو مسائل کی وجہ سے ہم میں سے کسی کا عقیقہ نہیں کیا تھا۔ اب ہم سب بالغ ہیں۔ ہم میں سے دو بھائی اور ہماری بہن شادی شدہ اور صاحب اولاد ہیں۔ کیا ہمارا عقیقہ کرنا لازم ہے یا نہیں؟ اور اگر عقیقہ کرنا چاہیں تو کیا صورت ہے؟ کیا سب کا عقیقہ مشترکہ طور پر کرسکتے ہیں؟ اور کیا یہ عقیقہ ہمارے والدین کو کرنا ہوگا یا ہم خود بھی کرسکتے ہیں؟ برائے کرم تفصیل سے جواب دیں۔یہ بھی بتادیں کہ کیا عقیقہ اور عیدالاضحی کی قربانی اکٹھی ایک جانور یا حصہ کی صورت میں جائز ہے یا نہیں؟
6243 مناظراگر
بچہ کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ نہیں کیا جاسکا تو کیا قربانی کے وقت عقیقہ کیا
جاسکتا ہے؟ یا کیا عیدالاضحی کی قربانی (سات شریک) میں عقیقہ کا حصہ لیا جاسکتا
ہے، کچھ حصے قربانی کے اور کچھ حصے عقیقہ کے ہوں؟ کیا یہ ممکن ہے؟ برائے کرم جواب
عنایت فرماویں۔
کیا قربانی کا پیسہ کسی ٹرست کودینا جائز ہے یا پھر خود قربانی کرنی چاہیے؟
4363 مناظركسی بڑے جانور میں عقیقہ كے لیے ایك حصہ لینا؟
10709 مناظر