• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 604488

    عنوان: خصی بکرے کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    پیدائشی خصی بکرے کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 604488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 774-652/M=10/1442

     اگر جواز سے مانع کوئی عیب نہیں ہے اور عمر ایک سال مکمل ہے تو اس خصی بکرے کی قربانی جائز ہے۔ بکرا خواہ پیدائشی طور پر خصی ہو یا بعد میں اسے خصی بنایا گیا ہو، بہرصورت اس کی قربانی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند