عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 38248
جواب نمبر: 38248
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 136-141/N=5/1433 (۱) بسم اللہ اللہ اکبر کہنا صرف چھری چلانے والے پر ضروری ہے، جانور کے ہاتھ پیر پکڑنے والے اور جانور دبانے والے پر ضروری نہیں ، ہاں اگر کسی وجہ سے چھری ایک سے زائد شخص ایک ساتھ پکڑ کر چلارہے ہوں تو البتہ ان تمام چھری چلانے والوں پر بسم اللہ اللہ اکبر کہنا فرض ہوگا۔ قال في الدر (مع الرد کتاب الذبائح: ۹/۴۳۸) وفیہا أي: في البزازیة - تشترط التسمیة من الذابح․․ اھ وفي آخر الأضحیة (۹/۴۸۲) عن الخانیة: أراد التضحیة فوضع یدہ مع ید القصاب في الذبح وأعانہ علی الذبح سمّی کل وجوبا فلو ترکہا أحدہما أو ظن أن تسمیة أحدہما تکفي حرمت اھ اس لیے صورت مسئولہ میں اگر کوئی غیرمسلم جانور کے ہاتھ پیر پکڑتا اور دباتا ہے تو شرعاً جائز ودرست ہے، اور آپ نے جو سنا ہے وہ غلط ہے۔ (۲) جی ہاں یہ بھی جائز ودرست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند