• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605461

    عنوان:

    اگر قربانی كے ایام میں آدمی صاحب نصاب نہ رہ جائے تو قربانی كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال:

    سوال کیا فرماتے ہیں علمائدین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میں صاحب نصاب رمضان میں ہی ہواتھا اور اگر میرے پاس ایام قربانی میں نصاب کے بقدر روپیے نہیں رہے تو قربانی میرے اوپر واجب ہوگی یا نہیں؟جلد جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں جلد۔

    جواب نمبر: 605461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1191-850/B=01/1443

     اگر آپ قربانی کے ایام میں صاحب نصاب نہ رہے تو آپ کے اوپر قربانی واجب نہ ہوگی۔ جو شخص قربانی کے زمانے میں صاحب نصاب نہ ہو اس پر قربانی کرنا واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند