• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42126

    عنوان: ذبیحہ کے حلال ہونے کے لیے ضروری ہے کہ مسلمان ذبح کرے، بسم اللہ اللہ اکبر کہ کر ذبح کرے

    سوال: کاٹتی گھر میں جو جانور قربانی کے جاتے ہیں اور انکا گوشت تمام مسلم ممالک میں بیچا جاتا ہے وہ قربانی حلال ہے یا نہیں جیسا کہ معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ مشینوں کے ذریعہ سے قربانی کرتے ہیں اور تمام مسلم ممالک کے لوگ اسکو حلال سمجھ کر استعمال کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 42126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1920-1483/B=11/1433 ذبیحہ کے حلال ہونے کے لیے ضروری ہے کہ مسلمان ذبح کرے، بسم اللہ اللہ اکبر کہ کر ذبح کرے، اگر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح نہیں کیا تو ذبیحہ حلال نہ ہوگا، اگر مشینوں گے ذریعہ قربانی ہوتی ہے تو اس صورت میں ہرجانور پر بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا ممکن نہیں، اس لیے مشینی ذبیحہ کا کھانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند