• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 170069

    عنوان: كیا بھینس سے عقیقہ درست ہے ؟

    سوال: کیا بھینس پر عقیقہ ہوسکتاہے؟ اس کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 170069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 883-743/B=09/1440

    بھینس بھی گائے کی ایک قسم ہے اس سے بھی عقیقہ درست ہے، لڑکا ہو یا لڑکی ساتویں دن اس کی طرف سے عقیقہ کی نیت سے ذبح کریں۔ پھر قربانی کے گوشت کی طرح اس کے گوشت کو بھی تین حصوں میں تقسیم کریں۔ ایک حصہ گوشت غریبوں میں تقسیم کردیں، دوسرا حصہ اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کردیں اور دوست و احباب کو بھیجوادیں، اور تیسرا حصہ اپنے گھر کھانے کے لئے رکھیں۔ اور بچہ کا بال منڈواکر بالوں کے بہ قدر چاندی کے برابر اس کی قیمت کسی غریب کو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند