• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 612934

    عنوان:

    قربانی کے بدلے غریبوں میں پیسہ تقسیم کرنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ جس جگہ پر بڑے جانوروں کا ذبیحہ ممنوع ہو اور چھوٹے جانوروں کی قیمت بہت زیادہ ہو کیا ایسی حالت میں قربانی سےرکنا اور پیسے غربا میں تقسیم کرنا صحیح ہے ؟ براہ کرم جواب سے مشکور کریں۔

    جواب نمبر: 612934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1134-521/B-Mulhaqa=12/1443

     نہیں‏، صورت مسئولہ میں غرباء میں پیسہ تقسیم كرنے سے آدمی قربانی كی ذمے داری سے سبكدوش نہ ہوگا؛ بلكہ ضروری ہے كہ قربانی ہی كرنے كی كوشش كرے‏۔ اگر اپنے علاقے میں مشكل ہو تو دوسری جگہ اپنے اعزہ و اقارب كو فون كركے قربانی كے لیے كہہ دے اور رقم بھیج دے‏، تاكہ وہ لوگ اس كی طرف سے وكالتاً قربانی كردیں‏۔ قربانی خود ہی كرنا یا اپنی جگہ ہی میں كرنا ضروری نہیں ہے‏، كہیں بھی كرائی جاسكتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند