• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 170359

    عنوان: لڑکے اور لڑکی کے عقیقے میں کیا فرق ہے؟

    سوال: میں عقیقہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، لڑکے اور لڑکی کے عقیقے میں کیا فرق ہونا چاہیے ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ لڑکے کا نام حماد احمد رکھنا کیساہے ؟

    جواب نمبر: 170359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 871-727/D=09/1440

    (۱) بچہ پیدا ہونے کے ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب ہے اگر ساتویں دن نہ کرسکے تو آئندہ جب بھی کرے ساتویں دن کا خیال رکھے مثلاً اگر بچہ بدھ کو پیدا ہوا ہے تو جب بھی عقیقہ کرے منگل کو کرے۔

    عقیقہ میں مستحب ہے کہ لڑکے کی طرف سے دو بکرا یا بکری کرے اور لڑکی کی طرف سے ایک بکرا یا بکری کرے۔

    اس کے علاوہ اور کوئی فرق بظاہر نہیں ہے۔

    (۲) جی ہاں حماد احمد نام رکھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند