• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 18195

    عنوان:

    پینتالیس دن کا میرا ایک لڑکا ہے، اس کو اس کے نانا نے سونا کی زنجیر دی ہے جس کی قیمت تقریباً بارہ ہزار سے تیرہ ہزار ہے۔ کیا اس عیدالاضحی کے موقع پر اس پر قربانی واجب ہے؟ کیا اس پر زکوة بھی دی جائے گی؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):2025=393tb-12/1430

    نابالغ معصوم بچہ کے اوپر نہ تو قربانی واجب ہے نہ ہی اس کے ذمہ زکاة واجب ہے، وہ ابھی شریعت میں غیرمکلف قرار دیا گیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند