• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 603669

    عنوان:

    گدھے کے ذبح کا حکم

    سوال: ایک گدھا بیمار ہے اور کھانے پینے سے لاچار ہوچکاہے، مربھی نہیں رہا تکلیف میں ہے، آرام پہنچانے کی غرض سے اسے ذبح کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 603669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 623-505/D=08/1442
    صورت مسئولہ میں گدھے کو آرام پہنچانے کی غرض سے ذبح کرسکتے ہیں۔ وکذا الحمار إذا مرض ولا ینتفع بہ فلا بأس بأن یذبح فیستراح منہ کذا فی الفتاوی العتابیة۔ (الفتاوی الہندیة: 5/361)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند