• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605857

    عنوان:

    جس جانور کے پاؤں انسانوں کے مشابہ ہوں اس کی قربانی کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    اگرقربانی کے جانورکے پاؤں انسان کے پاؤ ں کے مشابہ ہوتواس کی قربانی کرنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 605857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1019-746/sd=1/1443

     تلاش بسیار کے باوجودد اس بارے میں کوئی صریح جزئیہ تو نہیں مل سکا؛ البتہ فقہاء نے مانع قربانی کے جو عیب شمار کرائے ہیں، ان کی رو سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ جانور کی قربانی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند