• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 13781

    عنوان:

    میری بیوی کے پاس سات تولہ سونا ہے، چار پانچ سوٹ کپڑے ہیں شادی کے وقت تقریباً چار ہزارروپیہ کا سامان ساتھ آیا تھا اس کے علاوہ اس کی ذاتی چیزیں کوئی نہیں ۔کیا اس پر قربانی ہے؟ واضح رہے کہ میں خود صاحب نصاب ہوں اور ایک قربانی دیتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1040=1040/م

    صورت مسئولہ میں آپ کی بیوی کے پاس اگر مذکورہ کپڑے یا سامان، ضرورت واستعمال سے زائد ہیں یا بیوی کے پاس سات تولہ سونا کے علاوہ کچھ چاندی یا رقم بھی ہے تو ایسی صورت میں آپ کی بیوی پر بھی قربانی واجب ہے: وشرائطھا الإسلام والإقامة والیسار الذي یتعلق بہ وجوب صدقة الفطر کما مر (در مختار)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند