• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 35749

    عنوان: قربانی

    سوال: ایک عورت بیوہ ہے اور اس کی ایک لڑکی ہے، روزانہ مزدوری کرکے گذاراکرتی ہے، لڑکی کی شادی کے لیے میں نے ایک تولہ سونا جمع کیا ہے؟سوال یہ ہے کہ اس عورت پر قربانی واجب ہوگی؟

    جواب نمبر: 35749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 30=25-1/1432 اگر اس عورت کے پاس سونے کے علاوہ چاندی نقدی اور حاجت اصلیہ سے زائد چیز اتنی مقدار نہیں ہے کہ جن کی مجموعی قیمت تقریباً 613 گرام چاندی کی قیمت کے بقدر ہوجائے تو اس عورت پر قربانی واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند