• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 48162

    عنوان: قربانی کی کھالوں سے جمع رقوم کا مسجد میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ قربانی کی کھالوں سے جمع رقوم کا مسجد میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 48162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1446-1106/B=11/1434-U جی نہیں، وہ رقم مسجد میں استعمال کرنا جائز نہیں، وہ رقم واجب التصدق ہے۔ اس رقم کو غریبوں محتاجوں پر صدقہ کردینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند