• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 603383

    عنوان:

    ذبیحے کی گردن تن سے جدا ہوجانے کا حکم

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مرغ ذبح کیا اور اس کی گردن دھڑ سے جدا ہوجائے تو اس کا کھانا حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 603383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 766-540/H=07/1442

     

    قصدا ایسا کرنا مکروہ ہے اور ذبح کرنے میں گردن اگر جدا ہوجائے تو مرغ حرام نہ ہوگا بلکہ اس کا کھانا حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند