• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 17544

    عنوان:

    قربانی کا جانور جس میں سات آدمی حصہ لیے ہوئے ہیں اس جانور کو کس طرح ذبح کیا جائے، کیا ہر ایک کا نام لینا چاہیے؟ او رقربانی کی دعا کیا ہے؟

    سوال:

    قربانی کا جانور جس میں سات آدمی حصہ لیے ہوئے ہیں اس جانور کو کس طرح ذبح کیا جائے، کیا ہر ایک کا نام لینا چاہیے؟ او رقربانی کی دعا کیا ہے؟

    جواب نمبر: 17544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1720=1720-11/1430

     

    قربانی کی دعا یہ ہے: اِنِّیْ وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَO قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ Oلَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ Oاللہم منک ولک الخ یہ دعا ذبح کرنے سے پہلے پڑھے، پھر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کرے، اور ذبح کے بعد یہ دعا پڑھے: اللہُمَّ تقبّل مِنّی کما تَقَبَّلتَ من حبیبکِ محمد وخلیلک إبراہیم علیہم السلام اگر ذبح کرنے والا سات شرکاء میں سے ہی ایک ہے تو مِنّي کہنے کے بعد ان چھ شرکاء کا نام لے جو قربانی میں شریک ہیں اوراگر ذبح کرنے والا کوئی خارج شخص ہے تو منی نہ کہے بلکہ من کہے اس کے بعد ان تمام شرکاء کا نام لے اس طرح اللہم تقبل من فلان وفلان وفلان إلخ کما تقبلت إلخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند