• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 172843

    عنوان: مرحوم والد كے ایصال ثواب كے لیے كئی لوگوں كا مل كر ایك دبنہ كرنا؟

    سوال: مفتیانِ کرام سے ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا ،مسئلہ یہ ہے کہ نفلی قربانی مرحوم والد کے ایصالِ ثواب کی نیت سے ساری اولاد ملکر ایک دنبہ قربانی دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 172843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1286-1098/D=12/1440

    لڑکوں کو مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا ہے تو ایک لڑکا پورا ساتواں حصہ لے کر قربانی کرے اور ثواب والد مرحوم کو پہونچادے کئی لڑکوں کا ایک حصہ خرید کر قربانی کرنا جائز نہیں کیونکہ قربانی کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ چھوٹے جانور پورے کا آدمی مالک ہو اور بڑے جانور میں ساتویں حصے سے کم نہ ہو۔ قال فی الہدایة وکذا اذا کان نصیب احدہم اقل من السبع لایجوز الخ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند