• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164976

    عنوان: رات میں قربانی كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا رات میں قربانی کرنا بلا کراہت جائز ہے ؟ جبکہ روشنی کا اچھا انتظام بھی ہو؟

    جواب نمبر: 164976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1482-1223/D=12/1439

    عام طور پر فقہاء نے رات میں ذبح کرنے کو مکروہ لکھا ہے اگر رات میں لائٹ وغیرہ کا انتظام ہو اور کسی غلطی کا اشتباہ نہ رہے تو کراہت مرتفع ہوجائے گی، پھر بھی کوئی ضرورت داعی نہ ہو تو دن میں کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند