متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 7516
میں نے خواب میں تہجد اورفرض کے بیچ کے وقت میں دیکھا کہ علی گڈھ کے دعوت کے ایک بہت بڑے ساتھی (ڈاکٹر عبدالعلیم صاحب) نے میرا نکاح ایک لڑکی سے کیا۔ اس لڑکی کو میں جانتا ہوں اور اس کی دینداری کی وجہ سے اسے پسند بھی کرتا ہوں۔ برائے کرم خواب کی تعبیر بتائیں۔

جواب نمبر: 751630-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1486=1401/ د
ان شاء اللہ آپ کو دین داری کے ساتھ دنیوی عزت وفخر کے اسباب حاصل ہوں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے لوگوں سے سنا ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا تو آپ نے اللہ
تعالی سے یہ کہتے ہوئے معافی مانگی کہ مجھ کو اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
صدقہ میں معاف فرما۔ اس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ستارہ کی شکل میں تھے یا
انھوں(حضرت آدم علیہ السلام) نے جنت کے دروازہ پر کلمہ توحید لکھاہوا دیکھا تھا؟ (۲)فجر، مغرب اور عشاء کی
فرض نمازیں کیوں بآواز بلند پڑھی جاتی ہیں اور ظہر اورعصر کی آہستہ سے کیوں پڑھی
جاتی ہیں؟
مجھے
پتہ ہے کہ میرا یہ سوال بہت بچکانہ جیسا ہے لیکن میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میرا
مسلک کون سا ہے، لوگ ہمیں چوبیس کہتے ہیں تو اس حساب سے میرا مسلک کون سا ہوا،
حنفی یا شافعی؟ اور دارالعلوم کس مسلک کو مانتاہے؟ او روہ لوگ جو اہل سنت کہلاتے
ہیں یا لوگ انھیں سنی کہتے ہیں ان کا مسلک کون سا ہے؟ برائے مہربانی میرے ان حقیر
سے سوالوں کا ضرور جواب دیجئے؟
نکاح ہوجانے كے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا
3367 مناظر