• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174009

    عنوان: خضاب لگاكر بال کالے کرنا كس كے لیے جائز ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ کالا خضاب سے کسی کو بال کالے کرنا جائز ھے ؟ مجاہدکے بارے میں میں نے سنا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ کے لئے کالا خضاب لگا سکتا ہے آپ سے معلوم کرنا ہے کہ مجاہد کے لئے اجازت ہے یا نہیں ؟ زیدکا کہنا ہے کہ جس کی بیوی جوان ہو اور بیوی کی خواہش و تو خاوند بھی کالاخضاب لگا سکتا ہے آپ سے درخواست ہے مسئلہ شرعی حل جار فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 207-143/B=02/1441

    کالا خضاب لگانا مکروہ تحریمی ہے یہی مفتی بہ قول ہے مجاہد کے لئے میدان جہاد میں کالا خضاب لگانے کی اجازت ہے۔ اور حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے نزدیک خاوند اپنی بیوی پر جوان ظاہر کرنے کے لئے لگا سکتا ہے۔ مگر یہ مفتی بہ قول نہیں ہے۔ جمہور علماء کا قول یہی ہے کہ مجاہد کے علاوہ اوروں کے لئے کالا خضاب لگانا جائز نہیں، اس سے نماز بھی مکروہ تحریمی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند