• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7484

    عنوان:

    میرا سوال تھوڑا طویل ہے لیکن مفہوم سمجھنے کے لیے لکھنا ضروری سمجھتا ہوں۔ حالانکہ اختصار کیا ہے ۔ میری والدہ بہت نیک اورتہجدگزار تھیں اللہ ان کو جنت نصیب کرے آمین۔ ان کا کینسر کے مرض میں چار سال قبل انتقال ہوا۔ ان کی تیمارداری کے سلسلہ میں میں اسپتال میں ان کے پاس تھا ۔آخری ایام میں بیہوشی کی حالت میں ان کے کچھ چیک اپ او رٹیسٹوں کے دوران مجھ کو ان کا جسم نظر آگیا تھا۔ ان کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ ان کا جنازہ رکھا ہے اور ہوا بہت تیز چل رہی ہے جس کی وجہ سے تابوت کا کپڑا ایک طرف سے اٹھ رہا ہے اور اندر کروٹ سے وہ لیٹی ہیں لیکن ان کا جسم جوان لڑکی کی طرح ہے اور ننگا ہے۔ میں جلدی سے کپڑا برابر ڈھانکے کی کوشش کررہا ہوں بلکہ پکڑے ہوئے ہوں اور جنازہ جارہا ہے۔ اس خواب کے بعد میں نے کچھ نئے کپڑے صدقہ کردئے۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے پھر خواب دیکھا کہ میں ایک اسپتال میں والدہ صاحبہ کو ڈھونڈتا ہوا پہنچتا ہوں تو وہ سو رہی ہیں۔ میں نے آواز دی تو وہ اٹھیں اور میرا نام لے کر کہا کہ مرض پھر پلٹ آیا ہے۔ میں نے کہا اماں اللہ سب ٹھیک کردے گا۔ اتنے میں جو چادر وہ اوڑھے ہوئے تھیں وہ کسی وجہ سے پیروں سے سرکتی ہے تو ان کی ٹانگیں مجھ کو نظر آتی ہیں اور وہ چڈی پہنے ہوئے تھیں۔ میں چادر برابر کرتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ اب آؤں گا تواماں کے لیے کپڑے لے لوں گا۔ اس خواب کے بعد میں نے اپنی سمجھ کے مطابق پھر نئے کپڑے صدقہ کردئے۔ ایک بات بتاتا چلوں کہ اماں کو میرے ایک کبیرہ گناہ کا پتہ چل گیا تھا۔ میں بہت فکر مند ہوں سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں؟ علمائے دین سب کے مسئلے ہوتے ہیں برائے کرم کچھ عرض کریں کہ میں کیا کروں ؟اورمیری والدہ کے لیے دعا بھی کریں ۔ اماں کی بیماری کی حالت کی چھٹی ہوئی نمازوں کا فدیہ ہم لوگوں نے انتقال کے فوراً بعد ہی دے دیا تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1881=1482/ ھ

    اللہ پاک آپ کی والدہٴ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند کرے، آپ لوگوں نے بہت اچھا کیا کہ چھوٹی ہوئی نمازوں کا فدیہ اداء کردیا، آپ کا صدقات کرنا عند اللہ مقبول ہے اور ان سے والدہٴ مرحومہ کو الحمد للہ فائدہ پہنچ رہا ہے، یہ صدقات ارو ایصال ثواب ان مرحومہ کے حق میں مغفرت کا ذریعہ بن رہے ہیں، آپ کے خوابوں کی یہی تعبیر ہے، مزید توجہ ان کو ثواب پہنچانے کی طرف رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند