• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145506

    عنوان: پوجا گھومنے جانا؟

    سوال: میں پہلے پوجا گھومنے جاتا تھا ،مگر صرف گھومنے کی نیت سے کالج کے دنوں میں ایک بار دوستوں نے زبردستی رنگ لگا دیا توبہ کیسے کریں؟ اور راستے میں جو کتاب میں پیسہ ڈال کر فال بتاتے ہیں ان کے بارے میں بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 145506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 055-070/D=2/1438

    پوجا گھومنے کی نیت سے بھی نہیں جانا چاہئے، رنگ ان کا مذہبی شعار ہے مسلمان کو اس سے دور رہنا واجب ہے پچھلے گناہ پر نادم ہوکر اللہ کے سامنے روئیں اور توبہ کریں، اور آئندہ ہرگز اس قسم کا کام نہ کریں۔

    کتاب میں پیسہ ڈال کر فال نکالنا بھی غیر شرعی حرکت اور ناجائز ہے اس سے بھی توبہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند