• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 65572

    عنوان: ہوٹل مینیجمنٹ کورس کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میرا بھتیجہ میٹرک کے بعد ہوٹل مینیجمنٹ کا کورس کرنا چاہتا تھا،اس کور س کے بارے میں میرا خیال یہ ہے کہ اس میں طلبہ کو یہ پڑھایا جائے گا کہ شراب کیسے پیش کیا جائے اور اس سے بچنا ممکن بھی ہے اور نہیں بھی تو کیا ہمیں اس بارے میں آگے بڑھنا چاہئے؟جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 65572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 748-742/Sd=9/1437

     

    ہوٹل مینیجمینٹ کا کورس کرنا ناجائز نہیں ہے، آپ اپنے بھتیجے کو یہ کورس کرا سکتے ہیں، اگرچہ اس میں شراب پیش کرنے کا طریقہ بھی پڑھایا جائے، صرف پڑھنے کی حد تک گنجائش ہوسکتی ہے؛ ہاں عملی طور پر شراب پیش کرنا جائز نہیں ہے اور صورت مسئولہ میں تو صرف آپ کا خیال ہے، آپ کو بھی یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ اس کورس میں کیا پڑھایا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند