• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174340

    عنوان: كہیں پڑے ہوئے پیسوں کا کیا کرنا بہتر ہے ؟

    سوال: عرض ہے کہ میں ایک دکاندار ہوں ۔ میری دکان میں دو بار ایسا ہوا کہ مجھے کچھ پیسے گرے ہوئے ملے ۔ میرے حساب سے وہ پیسے کسی گاہک کے ہیں مگر کوئی بھی اس کے مالک کی حیثیت سے پوچھنے نا آیا ۔ اب میں ان پیسون کا کیا کروں؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 262-37T/B=03/1441

    اگر معمولی پیسے ہیں تو کچھ دنوں انتظار کرلیں۔ اگر اس کا مالک نہیں آیا یا آپ کے غالب گمان میں آجائے کہ اب اس کا مالک نہیں آئے گا تو آپ مالک کی طرف سے کسی غریب کو صدقہ کردیں۔ اگر کوئی بڑی رقم چھوڑ گیا ہے تو اسے حفاظت کے ساتھ رکھیں اور کبھی کبھی بڑے مجمع میں اعلان کردیں۔ جب غالب گمان ہو جائے کہ اب اس کا مالک نہیں آئے گا تو پھر مالک کی طرف سے غریبوں کو صدقہ کردیں۔ اپنے استعمال میں نہ لائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند