• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13278

    عنوان:

    میں کناڈا میں رہتی ہوں میں چار سال سے کچھ پریشانیوں سے دوچار ہوں۔ کبھی میرے کپڑے بلیڈ سے کٹے ہوئے ہوتے ہیں او رکبھی چیزیں غائب ہوجاتی ہیں اور میں ہر رات ڈراؤنے خواب دیکھتی ہوں جیسے کتے اور بوڑھے لوگ، بچے، کبھی میرے اوپر پیشاب کرتے ہیں او رکبھی گندے بیت الخلاء وغیرہ دیکھتی ہوں، اور میری پوری فیملی پریشان رہتی ہے اور نیند اور سستی محسوس کرتی ہے۔ برائے کرم مجھے اس کا حل عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 819=635/ل

    آپ پر اثرات معلوم ہوتے ہیں، آپ اپنے سونے کی جگہ ۴۰/ دن بلاناغہ سورہٴ بقرہ کی تلاوت کریں، صبح شام سو سو 100-100 بار لاحول پڑھ لیا کریں، اور سونے سے پہلے آیت الکرسی چاروں قل اور تسبیح فاطمی پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیرلیا کریں، ان شاء اللہ آہستہ آہستہ اس طرح کے خواب آنے بند ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند