• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172175

    عنوان: لیكھپال وغیرہ سے بات كركے بنجر زمین اپنے نام كرانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں ایک زمین جو کہ بنجر یعنی سرکاری ہے، لیکھپال وغیرہ سے بات کرکے زید نے اسے اپنے نام کروا لیا اور فروخت بھی کر دیا شرعا اس عمل کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 172175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:997-847/sd=11/1440

    کیا لیکھپال کو سرکاری زمین کسی کے نام کرنے کا قانونا اختیار حاصل ہے ؟ ہماری معلومات میں سرکاری زمین لیکھپال کے ذریعے اپنے نام کرانے سے شرعا زمین کی ملکیت ثابت نہیں ہوتی ، لہذا ایسی زمین کو فروخت کرنے کا بھی شرعا حق نہیں ہوگا، پس صورت مسئولہ میں سرکاری زمین میں بیع صحیح نہیں ہوئی ، جس کو زمین بیچی ہے ، اس کے پیسے واپس کردیے جائیں اور زمین سرکار کے حوالہ کی جائے اور اگر حقیقت دوسری ہو، تو وضاحت کرکے دوبارہ سوال کیا جاسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند