• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67819

    عنوان: میں نے خواب میں بہت بار اپنے چاروں طرف پانی کے بڑے بڑے دریا دیکھے ہیں ۔ بہت بار نماز پڑھی ہے ۔

    سوال: میں نے خواب میں بہت بار اپنے چاروں طرف پانی کے بڑے بڑے دریا دیکھے ہیں ۔ بہت بار نماز پڑھی ہے ۔ ایک بار اپنے مرحوم والد کو قربانی کا بکرا لے جاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ والد کو میں نے خواب میں بہت بار دیکھا ہے ۔ براہ کر، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 67819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1080-1069/H=10/1437 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اور آپ کے والدِ مرحوم کے نیک اعمال اللہ پاک کے یہاں قبول ہیں البتہ اس میں مزید ترقی اتباعِ سنت سے ہوگی معاصی سے پرہیز کرنے میں ہوگی آپ (الف) فضائل اعمال (ب) فضائل صدقات (ج) بہشتی زیور (د) جزاء الاعمال کتابوں کو مطالعہ میں رکھیں اور سننے سنانے کا اہتمام کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند