• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42808

    عنوان: خواب میں اپنی میت کو دیکھنا

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میری لاش پڑی ہوئی ہے ، میرا ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے ، براہ کرم اس خواب کی تعبیر بتاکر ممنون و مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 42808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 6/8/D=2/1434 ہرخواب کی تعبیر ہونا اور اس کے معلوم کرنے کی فکر میں پڑنا کوئی شرعی حکم نہیں ہے خواب کبھی اضغاث احلام (پراگندہ خیالات) کے قبیل سے ہوتا ہے، جو باتعبیر بھی نہیں ہوتا۔ انسان کو ہمیشہ اپنے دین وایمان کی سلامتی اور اس کے تحفظ کی فکر میں رہنا چاہیے ہوسکتا ہے کہ خواب میں اس کی طرف اشارہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند