• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7749

    عنوان:

    مجھے استخارہ کے خواب کے بارے میں پوچھنا ہے۔ (۱)میں اور میرے کزن بلڈنگ میں ایک گھر میں بیٹھے قہوہ پی رہے ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ ساتھ والی بلڈنگ میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تھوڑی سی آگ ہمارے گھر میں بھی آنے لگی ہے۔ میں اس پر قہوہ ڈال دیتا ہوں تو وہ بجھ جاتی ہے۔ (۲)میں ایک پہاڑکے اوپرہوں جہاں بہت سارے خریدار ہیں۔ نیچے سے مجھے کوئی بلاتا ہے تو میں سوچتا ہوں کہ خریداری بھی ساتھ لے لوں کام آجائیں گی پھر میں وہ خریداری اٹھاتا ہوں تو ان میں ایک کالے رنگ کی خریداری بھی ہوتی ہے۔ (۳) میرا اور میری بیوی کا کہیں تقررہوتاہے۔ ہم وہاں پہنچتے ہیں وہاں ایک آدمی میری بیوی سے اس کے والدین کے بارے میں سوال کرتاہے۔ اتنے میں مجھے کھڑکی کے باہر میزائل دکھائی دیتا ہے جو شاید گر جاتاہے۔ خواب کے اخیر میں وہ آدمی مجھے اور میری بیوی کو ایک ایک گرین کلر کا کارڈ دیتا ہے اور جس کام کے لیے ہمارا تقررتھا اسے منظور کردیتا ہے جس پر ہم دونوں بہت خوش ہوجاتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ جس مقصد کے لیے میں نے استخارہ کیا تھا مجھے وہ کام کرنا چاہیے یا نہیں؟ اس کے علاوہ بھی ہماری فیملی میں کافی لوگوں کو ایسے خواب آئے ہیں جن میں شروع میں میں یا میری بیوی پریشانی میں ہیں لیکن اخیر میں وہ پریشانی بہت خوشی کے ساتھ حل ہوجاتی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1676/د= 98/ک

    (۱) ہرچہار سو معاصی و سیئات کی آگ لگی ہوئی ہے، بارگاہ الٰہی میں رجوع ہوکر خوب توبہ واستغفار کرنا چاہیے۔ بجھادیں گے جہنم کو یہ آنسو ہیں ندامت کے

    (۲) خواب واضح نہیں ہے۔ پراگندہ خیالات بھی ہوسکتے ہیں۔

    (۳) اس میں اس کام میں کامرانی حاصل ہونے کا ارشاہ ہے، ان شاء اللہ۔ العبرة بالخواتیم، اخیر انجام کا اعتبار ہوتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند