• معاشرت >> دیگر

    سوال نمبر: 63554

    عنوان: حالت حیض میں تعلیم کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حالت حیض میں تعلیم کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 63554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 393-339/Sn=4/1437 ”تعلیم“ سے مراد اگر کوئی دینی کتاب مثلاً فضائل اعمال یا منتخب احادیث وغیرہ پڑھ کر سنانا ہے تو حالتِ حیض میں ان کتابوں کی تعلیم کرنے کی گنجائش؛ البتہ جہاں آیاتِ کریمہ آئی ہوں انھیں نہ پڑھیں، نہ ان پر ہاتھ لگائیں، صرف ترجمہ پڑھنے پر اکتفاء کریں، حالت حیض میں آیاتِ کریمہ زبان سے پڑھنا یا آیات کریمہ لکھے ہوئے حصے پر ہاتھ لگانا شرعاً جائز نہیں ہے، عن ابن عمر عن النبي -صلی اللہ علیہ وسلم- قال: لا تقرأ الحائض ولا الجنب شیئًا من القرآن․ (الترمذي: رقم: ۱۳۱) نیز دیکھیں: در مختار مع الشامی: ۱/ ۴۸۷، ۴۸۸، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند