متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 149452
جواب نمبر: 149452
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 537-483/N=6/1438
گلہری جانور ہے، انسان نہیں، دھوکہ سے وہ آپ کی گاڑی کے پہییے کے نیچے آگئی اور مرگئی، جب کہ آپ نے دیکھنے کے بعد بچانے کی بہت کوشش کی ، اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرمائیں، آپ صدق دل سے توبہ واستغفار کی کثرت رکھیں، انشاء اللہ آپ کے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے اور آپ کو قلبی سکون محسوس ہوگا، گناہ کا احساس اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور اگر یہ احساس سچا ہو اور درجہ بہ درجہ ہر گناہ کے متعلق ہوتا ہو تو ایسا انسان بہت جلد اللہ تعالی کا محبوب ومقرب بندہ بن جاتا ہے ، اللہ تعالی ہم سب کو گناہوں کا سچا احساس عطا فرمائیں اور کثرت استغفار کی توفیق مرحمت فرمائیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند