• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 65842

    عنوان: فرض اور واجب میں کیا فرق ھوتا ہے ؟

    سوال: فرض اور واجب میں کیا فرق ھوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 65842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1143-1220/L=11/1437 فرض اور واجب میں عمل کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں دونوں پر عمل کرنا یکساں طور پر ضروری ہے؛ البتہ ثبوت کے اعتبار سے دونوں میں کچھ فرق ہے اور وہ یہ کہ فرض کا ثبوت کسی ایسے نص سے ہوتا ہے جو دلالت و ثبوت دونوں لحاظ سے قطعی ہو اور واجب کا ثبوت کسی ایسے نص سے ہوتا ہے جو دلالت اور ثبوت میں سے صرف کسی ایک لحاظ سے قطعی ہو دوسرے لحاظ سے قطعی نہ ہو بلکہ ظنی ہو، فرض کا منکر کافر ہوجاتا ہے جبکہ واجب کا منکر فاسق و گمراہ ہوتا ہے کافر نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند