• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15510

    عنوان:

    میں نے معراج کی شب عشاء کی نماز کی نیت سے وضو کیا، اور جاء نماز بچھا کر بیٹھی، بہت تھکی ہوئی تھی بہت نیند آنے لگی، میں نے اللہ سے دعا کی یا اللہ نماز نہیں پڑھی ہوں اور نیند آرہی ہے ابھی موت نہ دینا، میں دعا کرتی کرتی سوگئی جائے نماز پر۔ میں نے خواب دیکھاکہ میں ایک کمرے میں بیٹھی ہوں ہلکی سی روشنی ہے اور میں نے دیکھا کہ ملک الموت آگئے مجھے لینے، میں نے انہیں دیکھا وہ مسکرارہے تھے، میں ان کو دیکھ کر بھاگنے لگی، وہ بھی میرے پیچھے پیچھے بھاگنے لگے، میں بھی بہت ہنس رہی تھی اور وہ بھی، جیسے ہم یوں ہی کھیل رہے ہیں، پھر کچہ دیر بعد وہ رک گئے اور مسکرا کر مجھے دیکھا، وہ سفید کرتا پائجامہ پہنے مومن مرد کی طرح داڑھی بھی تھی جب وہ رک کر مجھے دیکھا او رمسکرائے تو میں بھی رک گئی، اور میں نیند سے جاگ گئی، اس خواب کی تعبیر کیا ہے بتائیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1873=1503/1430/ھ

    خواب تو ماشاء اللہ عمدہ ہے اور تعبیر یہ ہے کہ سکراتِ موت میں ان شاء اللہ اس کے مقررہ میں آسانی ہوگی اورخواب میں اشارہ اس طرف بھی ہے کہ ادائے عبادات میں جس عمدگی اور خشوع خضوع کو اللہ پاک پسند کرتا ہے، اس میں آپ کے اندر کچھ کمی ہے، اس کو پورا کرنے کے لیے خصوصی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند