• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40471

    عنوان: ہزاروں لوگوں كو كھانا كھلانا

    سوال: میری امی نے خواب میں دیکھا کہ میرے دو بھائی ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں، اسکے بعد میری امی خواب میں ہی سوچ رہی ہیں کہ وہ کوئی خواب ہی نہیں دیکھتی ہیں، اس کے بعد انکی نیند ٹوٹ گئی۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 40471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 679-678/N=9/1433 اگر آپ کے وہ دونوں بھائی نیک وصالح ہیں اور نیز دین کے کاموں سے جڑے ہوئے ہیں یا نیک وصالح بن جائیں اور دین کے کاموں سے وابستہ ہوجائیں تو ان شاء اللہ ان کی ذات سے لوگوں کو خوب دینی نفع ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند