• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170258

    عنوان: خواب دیکھا۔ہماری بہن گم ہو جاتی ہے..

    سوال: میں نے ایک بار خواب دیکھا۔ہماری بہن گم ہو جاتی ہے میں اسے تلاش کرتا ہوا پا لیتا ہوں پھر وہ ایک پل کے اوپر سے گر جاتی ہے جن میں وہ تین بار ادھر ادھر چھوٹے کھاتی ہوئی نیچے دریا میں گر جاتی ہے اور اس کا انتقال ہو جاتا ہے ۔ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔ میں بہت دنوں سے اس خواب کی تعبیر کے لئے پریشان ہو رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 170258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 973-854/L=09/1440

    یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے، آپ باوضو سونے کا اہتمام کریں اور سونے سے پہلے چاروں قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور اس طرح تین مرتبہ کریں، ان شاء اللہ اس طرح کے خواب آنے بند ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند