• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 31020

    عنوان: خواب

    سوال: 2004/ میں نے خوا ب دیکھا تھا کہ میں مسجد جارہا تھا، لیکن نماز شروع کرنے سے پہلے نماز پڑھنے کے لیے بلانے میں ایک دوست کے پاس گیا، جب میں اس کی گلی کی طرف موڑا تو میری طرف ایک گھوڑاا ٓیا ، میں نے دیکھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھے تھے، گھوڑا سفید کا رنگ کا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوبصورت لباس پہنے ہوئے تھے اور ہرے رنگ کی پگڑی بھی پہنے ہوئے تھے۔ آپ ﷺ مجھے جلدی سے نماز کے لیے بلارہے ہیں۔ آپ ﷺ کو میں نے جوا ب دیاکہ نماز کے لیے میں اپنے دوست کو بلالوں۔ آپ ﷺ کا آخر لفظ یہ تھا کہ ” جلدی اؤ، جلدی آوٴ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 31020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 728=97-4/1432 خواب مبارک ہو، نماز باجماعت کے اہتمام کی طرف اشارہ ہے، اگر اہتمام جماعت میں کوتاہی ہوتی ہو تو اہتمام بلیغ کرنے کی تنبیہ ہے، غفلت ہرگز نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند