• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67399

    عنوان: میں نے ایک ٹائیگر کو خواب میں اپنی چھت پر دیکھا

    سوال: (۱) حضرت میں نے ایک ٹائیگر کو خواب میں اپنی چھت پر دیکھا۔ جب میں اوپر گیا وہ گھوم رہا تھا اور میری طرف دیکھنے لگا۔ میں واپس آگیا اور سب سے کہنے لگا کہ اوپر شیر ہیں۔ سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں چلے جائیں۔ پر کوئی سننے کو تیار نہیں سب جہاں تھے وہاں سے نہیں ہلے۔ اور ٹائیگر دھیرے دھیرے نیچے آرہا تھا زینے سے لیکن اس نے کسی سے کچھ نہیں کہا۔ (۲) اس کے بعد میں باہر گیا ایک اور ٹائیگر میرے گھر میں داخل ہورہا تھا لیکن میں اس سے الجھ گیا اور اسے ہاتھوں سے ہی گیٹ پر ہی مار دیا۔ نوٹ: ایک خواب میں ٹائیگر بنگال کا ٹائیگر تھا جو براوٴن رنگ کا ہوتا ہے دوسرے میں سفید ٹائیگر تھا۔ خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 67399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 963-989/L=9/1437 شیر کی تعبیر دشمن سے کی جاتی ہے اگر خواب میں وہ نقصان نہ پہنچائے یا مغلوب ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ دشمنوں سے کوئی نقصان نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند